6 دسمبر 2011 - 20:30

واشنگٹن میں پولیس کی طرف سے تشدد اورگزشتہ روز کیے گئے کریک ڈاوٴن کے باوجود وال اسٹریٹ مظاہرین آج دوبارہ اسی جگہ اکٹھے ہوگئے ہیں امریکی حکام اور امریکی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

ابنا: واشنگٹن میں پولیس کی طرف سے  تشدد اورگزشتہ روز کیے گئے کریک ڈاوٴن کے باوجود وال اسٹریٹ مظاہرین آج دوبارہ اسی جگہ اکٹھے ہوگئے ہیں امریکی حکام اور امریکی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ واشنگٹن میں پیرکے روزپولیس نے مقامی پارک میں مظاہرین کی جانب سے لکڑی کابڑاخیمہ نما اسٹرکچرکھڑا کرنے پرکارروائی کرتے ہوئے بلڈوزرسے اسے زمیں بوس کردیااورملبہ اپنے ساتھ لے گئی جبکہ بیس سے زائد افرادکوگرفتارکر لیاتھا۔تاہم مظاہرین آج پھراسی پارک میں جمع ہوگئے ہیں۔

ان کا کہناہے کہ پارک پرعوام کاحق ہے اوروہ یہاں پڑاوٴ کیلئے لکڑی کا خیمہ نصب کررہے تھے کہ پولیس نے دھاوابول دیالیکن کئی مظاہرین بطوراحتجاج لکڑی کے اسٹرکچر پرچڑھ گئے اورپولیس چھاپے کی مذمت کی۔مظاہرین کے مطابق ان کے کئی ساتھی زخمی ہوئے اوربیس سے زائد اب بھی پولیس حراست میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ پولیس کارروائی سے ان کے حوصلے کمزورنہیں ہوئے اوروہ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔........ /169